ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عام بجٹ: نوٹ بند ی کی وجہ سے ذاتی انکم ٹیکس وصولی میں ریکارڈ بنا:جیٹلی 

عام بجٹ: نوٹ بند ی کی وجہ سے ذاتی انکم ٹیکس وصولی میں ریکارڈ بنا:جیٹلی 

Thu, 02 Feb 2017 09:21:25  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، یکم فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )بدھ کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2017-18کے لیے عام بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے تسلیم کیا کہ نوٹ بند ی کی وجہ سے ہی حکومت آزادی کے بعد سے اب تک نجی انکم ٹیکس وصولی کو لے کر ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔حکومت نے اس مالی سال میں نجی انکم ٹیکس وصولی میں 34.8فیصد کا اضافہ ہونے کی پارلیمنٹ کو معلومات دی۔اتنا اضافہ آزاد ہندوستان میں اب تک کبھی نہیں ریکارڈ کیا گیا ، بدھ کو بجٹ پیش کرتے وقت وزیر خزانہ نے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کو مخاطب کرتے ہوئے ایوان کو معلومات دی کہ ان کی حکومت نے نجی انکم ٹیکس وصولی میں 34.8فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جو آزاد ہندوستان میں اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ایوان کو بتاتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ویسے تو گزشتہ دو برسوں سے یہ اضافہ 17فیصد رہا تھا ، لیکن اس بار تو نجی انکم ٹیکس وصولی میں ان کی حکومت نے ریکارڈ بناتے ہوئے 34.8فیصد کا اضافہ کیا ہے،لیکن ساتھ ہی وزیر خزانہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ یہ ان کی حکومت یا ٹیکس محکمہ کی بدولت ہی نہیں، اس میں 8؍نومبر 2016کو لاگو نوٹ بند ی کا بھی اہم کردار رہا ہے۔واضح رہے کہ 8؍نومبر 2016کو حکومت نے 500 اور 1000روپے کے بڑے نوٹوں کی قانونی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا اور ان نوٹوں کو بینکوں میں جمع کرنے کے لیے 8؍نومبر سے 30دسمبر تک کا وقت دیا تھا۔اسی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی آمدنی کا اعلان کیا، جو اب تک انکم ٹیکس کے دائرے سے بچ رہے تھے۔وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ نوٹ بند ی کے دوران ایک کروڑ 9لاکھ اکاؤنٹس میں 2لاکھ سے 80لاکھ کے درمیان رقم جمع کی گئی۔


Share: